سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

رواں برس ہیوی ٹریفک سے 244 اموات ریکارڈ
سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2025

سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے کالج کے نوجوان طالب علم کو کچل کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفتر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے فوراً بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، اور مشتعل شہریوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اسی دوران لوگوں نے واٹر ٹینکر کو آگ بھی لگادی، جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت بابا موڑ کے رہائشی اور فرسٹ ایئر کے طالب علم کے طور پر ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 806 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 11 ہزار 596 افراد زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتیں 244 تک پہنچ چکی ہیں۔

جدید اور خودکار ای چالان نظام کے باوجود شہر میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی نہ آسکی، جس پر شہری اور ٹریفک ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!