15 hours ago
اسلام آباد میں درندگی کی انتہا، ملازمت کے نام پر بدترین اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک
|
22 Oct 2025
اسلام آباد کے معروف سینٹورس مال میں دو افراد نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ملازمت کی پیشکش کا جھانسہ دے کر فلیٹ میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ منگل کی شب رپورٹ ہوا، جب متاثرہ خاتون نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی کارروائی کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل جلال اور حفیظ اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپارٹمنٹ نمبر 606 کرائے پر لے رکھا تھا اور خاتون کو وہاں نوکری کی پیشکش کے بہانے بلایا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ خاتون کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے انٹرویو کے بہانے بلاکر زیادتی کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو کمرے میں بند کرلیا۔
لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے کمرے کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہو کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر بدترین انداز کے ساتھ زیادتی کی۔
Comments
0 comment