پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی کیلیے ہوگا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2026

اوگرا نے نئے نظام کے تحت مسلسل دوسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق 23 جولائی 2026 کیلیے ہوگا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.83 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 367.21 روپے سے بڑھ کر 375.04 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6.39 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320.73 روپے سے بڑھ کر 327.12 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!