7 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2026
اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کی صورتحال، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے 18 ستمبر کیلیے ہوگا۔
Comments
0 comment