7 hours ago
پشاور میں نامعلوم افراد نے سرعام معروف رقاصہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا
فائرنگ کے واقعے میں رقاصہ کے بھائی زخمی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

آفتاب مہمند
|
11 Oct 2025
پشاور کے علاقے منچنی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف رقاصہ کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ رنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پشاور میں ڈانس پارٹیاں کرنے والی مشہور رقصا منیبا شاہ کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگئی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ رکشہ میں خواجہ ٹاؤن سے روانہ ہوئی جیسے ہی رنگ روڈ پر پہنچی تو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے اسکا بھائی بال بچ گئے۔
رقاصہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ رکشہ ڈرائیور بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقع سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی۔
Comments
0 comment