نمائش چورنگی سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتار، پولیس کی شیلنگ
Webdesk
|
11 Jan 2026
کراچی: پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق باغ جناح میں مظاہرین کی پولیس موبائل پر پتھرا کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں مشتعل افرادکی جانب سے پولیس موبائل کو روکتے اور پتھرا ؤکرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 30کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اب سے کچھ دیر بعد مزار قائد پہنچیں گے۔
واضی رہ کہ پی ٹی آئی کے کراچی میں جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
Comments
0 comment