ملک کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مردان سمیت دیگر علاقوں میں محسوس ہوئے
ملک کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، مردان اور بونیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) اسلام آباد کے مطابق رات 10 بج کر 57 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ 

پی ایم ڈی حکام نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

رات گئے آنے والے ان جھٹکوں کے باعث شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!