16 hours ago
کراچی میں ماں باپ نے مبینہ طور پر نومولود بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر مار ڈالا

ویب ڈیسک
|
21 Oct 2025
لانڈھی کے علاقے چکرا میں افسوسناک واقعے پیش آیا جس میں مبینہ طور پر نومولود بچہ کو ماں باپ نے چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق بچی کو عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا گیا۔ واقعے کی اطلاع علاؤہ مکینوں نے دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کے بیانات کے بعد پولیس نے قریبی عمارت سے ایک خاتون اور ایک مرد کو مشتبہ قرار دے کر حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر متوفیہ کے والدین ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات اور ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment