کمسن بچیوں کو ذبح کرنے والے سفاک ملزم پر بہو سے زیادتی مقدمہ درج ہونے کا بھی انکشاف

کمسن بچیوں کو ذبح کرنے والے سفاک ملزم پر بہو سے زیادتی مقدمہ درج ہونے کا بھی انکشاف

ملزم اکبر کے خلاف تھانہ حیدری میں بہو کی مدعیت میں جنسی ہراسگی کا
کمسن بچیوں کو ذبح کرنے والے سفاک ملزم پر بہو سے زیادتی مقدمہ درج ہونے کا بھی انکشاف

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2025

نارتھ کراچی بلاک جی کی کوثر نیازی کالونی میں اپنی دو بچیوں کو ذبح کرنے والا ملزم جنسی درندہ نکلا۔

مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سفاک ملزم اکبر کیخلاف بہو کی مدعیت میں جنسی ہراسگی کے تحت مقدمہ درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ مقدمہ حیدری تھانے میں چار ماہ قبل درج ہوا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے اپنی بہو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور اُس پر دباؤ ڈالا۔

درخواست گزار نے مقدمہ متن میں لکھا تھا کہ اکبر نے زیادتی کی بھی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم نے درمیانی شب اپنی دو کمسن بچیوں کو ذبح کیا تھا جن میں عمریں 8 اور 10 سال تھیں، ملزم کو علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!