گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ، غلطی ہوگئی معافی مانگتا ہوں مگر اب پیسوں کیلیے بلیک میل کیا جارہا ہے، ملزم

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ، غلطی ہوگئی معافی مانگتا ہوں مگر اب پیسوں کیلیے بلیک میل کیا جارہا ہے، ملزم

اگر اصل ویڈیو سامنے آتی تو آپ کو حقیقت عیاں ہوجاتی، تھانے گیا مگر واپس بھیج دیا گیا تھا، ملزم نعمان
گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ، غلطی ہوگئی معافی مانگتا ہوں مگر اب پیسوں کیلیے بلیک میل کیا جارہا ہے، ملزم

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2025

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 15 بی میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم نعمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنی اہلیہ کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں نعمان نے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہے بلکہ اس سے غلطی ہوئی جس کا وہ اعتراف کرتا ہے تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ اب پیسوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے اور میں رقم ادا نہیں کر سکتا۔

نعمان نے اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا الزام پڑوسی پر لگایا اور کہا کہ وہ ہمارا گھر خالی کروا کر خود لینا چاہتا ہے۔

نعمان اور اس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایڈیٹڈ ہے اس کا پہلا اور بات کا حصہ جاری جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے۔

نعمان نے اپنے پیٹ پر موجود زخم دکھایا اور دعوی کیا کہ ماسی نے پہلے کاٹا تشدد کا نشانہ بنایا جس پر میں نے رد عمل دیتے ہوئے اس پر ہاتھ اٹھایا جو میری غلطی تھی۔

ملزم نے کہا کہ اس کے بیٹے کو گزشتہ دو روز سے ماسی تنگ کر رہی تھی اور تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی۔

' واقعے کے بعد میں گبول ٹاؤن تھانے گیا وہاں موجود پولیس افسر نے مجھے کہا کہ تم نے بھی ہاتھ اٹھایا ہے تو اب معاملہ ختم ہو چکا ویسے بھی ایک قانون خواتین کی سنتا ہے اور یہ کہہ کر مجھے واپس بھیج دیا گیا جبکہ ایک اہلکار نے یہ بھی کہا کہ تم اپنی بیگم کو لے کر آؤ'۔

نعمان نے ایک بار پھر کہا کہ وہ مجرم نہیں بلکہ ایک عام شہری ہے اس نے اپیل کی کہ اپ سب میرا ساتھ دیں اور میرے ساتھ جو ویڈیو وائرل کر کے ظلم کیا گیا ہے اس میں یکجہتی کریں۔ انہوں نے اپنے کیے پر معافی بھی مانگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!