ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

اسٹار لنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔
ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

Webdesk

|

4 Jan 2026

واشنگٹن: ٹیسلا کے بانی دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹار لنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اس نے وینزویلا کے ساتھ "مسلسل رابطے" کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک  ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے۔

اسٹارلنک نے مزید لکھا کہ مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!