ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو آج ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو آج ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ گرفتاری نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو آج ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2026

عدالت نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق مقدمے میں وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری حاضری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے ڈی آئی جی اسلام آباد جاوید طارق کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ملزمان جہاں بھی موجود ہوں، انہیں تلاش کر کے حراست میں لیا جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ مقررہ وقت میں گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایک روز قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی عبوری ضمانت اس بنیاد پر منسوخ کی تھی کہ وہ بار بار عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھی ہدایت کی ہے کہ گرفتاری کے فوراً بعد دونوں ملزمان کو لاک اپ میں رکھا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکم دیا کہ اگر فوری طور پر عدالت میں پیشی ممکن نہ ہو تو ملزمان کے بیانات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے جائیں۔

یہ مقدمہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر لسانی بنیادوں پر نفرت اور تقسیم پھیلانے کے الزامات سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!