ایک سیاسی کو صرف 7.5 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، ترجمان پاک فوج

ایک سیاسی کو صرف 7.5 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، ترجمان پاک فوج

پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے نو مئی کے حامی یا فوج کے مخالف نہیں تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایک سیاسی کو صرف 7.5 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں ساڑھے چھ کروڑ کے قریب ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے تناسب کے اعتبار سے ایک مخصوص سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) کو صرف 31 فیصد ووٹ ملے۔

روالپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 47 فیصد تھا، ساڑھے 6 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا، مخصوص پارٹی کو ایک کروڑ 85 لاکھ ووٹ ملے۔

انہوں نے کہا کہ باقی ووٹ دیگر سیاسی جماعتوں کو ملے، کل ووٹوں کا صرف 31 فیصد ایک مخصوص پارٹی کو ملا، باقی 70 فیصد ووٹ ان کے بیانیے کو نہیں ملا۔

احمد شریف نے کہا کہ نتائج کے حسابسے اکثریت دوسری طرف ہے، جبکہ مجموعی آبادی کے حساب سے صرف 7.5 فیصد لوگوں نے اس جماعت کو ووٹ دیا اور 93 فیصد آبادی ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسے ملنے والے ووٹ کا مقصد بھی یہ نہیں کہ ووٹر 9 مئی کے حق اور فوج کے خلاف تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!