وزیراعظم نے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے

وزیراعظم نے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے

یہ اعلان صرف سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلیے کیا گیا ہے
وزیراعظم نے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدام اٹھایا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بلوں کی وصولی فوراً روک دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن صارفین سے بل پہلے ہی وصول ہو چکے ہیں، انہیں آئندہ ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بلوں سے متعلق ایک جامع پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ متاثرین کی ریسکیو اور بحالی کے لیے وفاقی و صوبائی ادارے مسلسل سرگرم ہیں اور جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ جاتے، حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بل معاف کردیے، جس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور جن لوگوں نے بل ادا کردیے انہیں رقم واپس کردی جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!