وزیر اعلیٰ کے پی کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، وفاق کو خط لکھ دیا

وزیر اعلیٰ کے پی کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، وفاق کو خط لکھ دیا

پی آئی اے قومی اثاثہ اور ملکی پہچان ہے، ہم کسی ملکی یا غیرملکی نجی ادارہ کے پاس یہ قومی سرمایہ نہیں جانے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، وفاق کو خط لکھ دیا

Webdesk

|

1 Nov 2024

پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے وزارت نجکاری کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پی آئی اے نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق پی آئی اے قومی اثاثہ اور ملکی پہچان ہے، ہم کسی ملکی یا غیرملکی نجی ادارہ کے پاس یہ قومی سرمایہ نہیں جانے دیں گے۔

متن کے مطابق دس ارب کی بولی سے زیادہ رقم ہم دیتے ہوئے اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ قومی ادارے حکومتی تحویل میں ہی رہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!