ٹویٹ پر ایف آئی اے کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش، عمران خان کا اکاؤنٹ چلانے والوں کے نام بتانے سے انکار

ٹویٹ پر ایف آئی اے کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش، عمران خان کا اکاؤنٹ چلانے والوں کے نام بتانے سے انکار

عمران خان نے الٹا ایف آئی اے سے سوالنامہ مانگ لیا
ٹویٹ پر ایف آئی اے کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش، عمران خان کا اکاؤنٹ چلانے والوں کے نام بتانے سے انکار

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد شیئر ہونے کی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں اُن سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات کے بارے میں سوالات کیے۔

ایف آئی اے نے پوچھا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون اور کہاں سے استعمال کرتا ہے، کیا کسی کو اس کا ایکسیس دیا گیا ہے اور کیا انہیں اپنے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ریاست مخالف پوسٹوں کا علم ہےْ

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوالات کے جواب میں مؤقف اپنایا کہ وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کس کے زیر استعمال ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام سے تحریری سوال نامہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ صرف اپنے وکلاء کی موجودگی میں جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کی ٹیم، جس کی قیادت ایاز خان نے کی، ایک گھنٹے سے زائد وقت تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور اس دوران بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!