ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں نامزد ملزم عمر حیات کو جیل حکام پیش نہیں کر سکے۔ جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی مؤخر کر دی۔
عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی پیشی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسے مقدمے کا چالان فراہم کیا جا سکے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی نئی تاریخ 13 ستمبر مقرر کردی۔
پولیس کے مطابق، ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قتل تھانہ سنبل، اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عمر حیات نے ثناء یوسف کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب اس نے ملزم سے دوستی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوا۔
Comments
0 comment