سی سی ڈی بننے کے بعد جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی، آئی جی پنجاب
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2025
پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے کہا ہے کہ صوبے میں کرائم کنٹرول ڈویژن (CCD) کے قیام کے بعد قتل، ڈکیتی، اغواء، گاڑیاں چھیننے اور خواتین و بچوں سے بدسلوکی جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سی سی ڈی کے قیام سے صوبے میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو امن و امان کی بہتری کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبے کو “ڈالہ کلچر” اور اسلحے کی نمائش جیسے منفی رجحانات سے مکمل طور پر پاک کر رہی ہے، تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی، مربوط انٹیلیجنس اور تیز رفتار کارروائیوں کے ذریعے جرائم کی بیخ کنی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں صوبے میں قانون کی بالادستی مزید مضبوط ہوگی۔
Comments
0 comment