شہباز شریف کا ارشد ندیم کو بطور ایتلھیٹ تلاش کرنے کا دعوی، کامیابی پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

شہباز شریف کا ارشد ندیم کو بطور ایتلھیٹ تلاش کرنے کا دعوی، کامیابی پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ارشد ندیم نے جیئولین تھرو میں تاریخی ریکارڈ بنا کر پاکستان کو سونے کے میڈل کا حقدار ٹھہرایا ہے
شہباز شریف کا ارشد ندیم کو بطور ایتلھیٹ تلاش کرنے کا دعوی، کامیابی پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2024

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی سمرگیمز میں تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہباز شریف کو ارشد ندیم کی تاریخی تھرو اور کامیابی پر خوشی میں دونوں مکے لہراتے اور تشکر مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار 92.97 میٹر کی تھرو دیکھتے ہی وزیراعظم کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہاتھ اٹھا کر کامیابی کا جشن منایا جب کہ اس موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور مردوں کے جیولن تھرو میں نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر وزیراعظم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

وزیر اعظم شہباز نے  تین دہائیوں بعد اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پنجاب یوتھ فیسٹیول نے غیر معمولی ٹیلنٹ پیدا کیا ہے جو اب پاکستان کی عالمی پہچان بن رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو تلاش کرنے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!