روٹی کپڑا اور مکان، کراچی سے نیویارک تک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، بلاول کی ظہران ممدانی کو مبارک باد

7 hours ago

روٹی کپڑا اور مکان، کراچی سے نیویارک تک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، بلاول کی ظہران ممدانی کو مبارک باد

بلاول بھٹو کی مبارک باد
روٹی کپڑا اور مکان، کراچی سے نیویارک تک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، بلاول کی ظہران ممدانی کو مبارک باد

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ممدانی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ "روٹی، کپڑا اور مکان" جیسے بنیادی حقوق دنیا بھر کے لوگوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت وقار اور برابری کے اُس منشور کی عکاسی کرتی ہے جو کراچی سے نیویارک تک کے عوام کو جوڑتا ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق یہ ترقی پسند قوتوں کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!