پی ٹی آئی نے عباد فاروق کو عہدے سے ہٹا دیا
پی ٹی آئی میں میں تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا عمل جاری ہے

ویب ڈیسک
|
13 Sep 2025
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی خاطر جیل کاٹنے اور بڑی قربانی دینے والے میاں عباد فاروق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں میں تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔
لاہور کے بعد اب پارٹی نے یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب کی قیادت میں بھی ردوبدل کیا ہے۔ میاں عباد فاروق کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسن شکیل کو نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کے طرزِ عمل پر متعدد سینئر رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ان شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت نے فیصلہ کیا کہ یوتھ ونگ کی قیادت کو نئے سرے سے تشکیل دیا جائے۔
Comments
0 comment