پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو بولنے والے مہاجروں کا ثقافتی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو بولنے والے مہاجروں کا ثقافتی دن منایا جارہا ہے

کراچی میں کریم آباد تا نمائش چورنگی ریلی، گورنر ہاؤس میں مشاعرہ ہوگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو بولنے والے مہاجروں کا ثقافتی دن منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اردو بولنے والے مہاجر اپنے ثقافتی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار برس کی طرح اس سال بھی 24 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں مہاجر ثقافتی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد مہاجر تہذیب کو زندہ رکھنے کی تجدید، اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ملک کیلئے اپنی جان تک دینے کے عزم کا اعادہ ہے۔

کراچی میں مہاجر ثقافتی دن کی مناسبت سے تین پروگرام منعقد کیے گئے ہیں، کریم آباد تا نمائش چورنگی نوجوانان مہاجر کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔

اس کے علاؤہ گورنر ہاؤس میں گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مہاجر ثقافتی دن کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں مشاعرہ ہوگا۔

کورنگی ڈھائی نمبر میں ٹیم مہاجر کی جناب سے ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ امریکا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، دبئی، ابوظبی، عمان، نیوزی لینڈ، سمیت مختلف ممالک میں بھی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوچکی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!