6 hours ago
کرینہ کپور سے موازنہ، یہ سلسلہ میں نے شروع نہیں کیا، سارہ عمیر
Webdesk
|
27 Feb 2026
کراچی: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کو کم بیک کے بعد بھارتی اسٹار کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے، تاہم اس تقابل کے ساتھ انہیں حسد اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
سارہ عمیر 2000 کی دہائی کے آغاز سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے متعدد معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے لیا اور اپنی گھریلو زندگی اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھی۔
اب وہ ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری میں متحرک ہیں، نئے پراجیکٹس سائن کر رہی ہیں اور مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔کم بیک کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شکل و صورت کو کرینہ کپور خان سے مشابہ قرار دینا شروع کر دیا، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بالی ووڈ اداکارہ جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
سارہ نے اس موازنے کو مثبت انداز میں لیا اور کرینہ کے مشہور گانوں پر چند مزاحیہ ویڈیوز بھی بنائیں، جو مداحوں میں خاصی مقبول ہوئیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کرینہ کپور خان کو پسند کرتی ہوں اور یہ موازنہ میں نے خود شروع نہیں کیا بلکہ یہ سب مداحوں کی جانب سے کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں نے خود تشہیری مہم چلائی ہے، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔سارہ نے یہ بھی بتایا کہ جہاں بہت سے مداحوں نے مجھے سراہا، وہیں کچھ خواتین صارفین کی جانب سے حسد پر مبنی تبصرے بھی دیکھنے کو ملے، میں نے ان منفی تبصروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہنسی میں اڑا دیا اور پورے معاملے کو مثبت انداز میں ہینڈل کیا۔
Comments
0 comment