میئر نے میونسپل ٹیکس میں 750 روپے اضافے کی تصدیق کردی

میئر نے میونسپل ٹیکس میں 750 روپے اضافے کی تصدیق کردی

بلدیہ نے اس ٹیکس کو نمایاں طور پر کم کر کے پہلے 400 اور اب 750 روپے تک محدود کیا ہے
میئر نے میونسپل ٹیکس میں 750 روپے اضافے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

15 Sep 2025

کراچی: میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صنعتی و کمرشل صارفین کے لیے یہ فیس 400 روپے سے بڑھا کر 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کے دورِ میئر میں دکانوں پر ٹیکس 5 ہزار روپے تھا، جبکہ موجودہ بلدیہ نے اس ٹیکس کو نمایاں طور پر کم کر کے پہلے 400 اور اب 750 روپے تک محدود کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بعض سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقیقت سامنے لائی جائے۔ ان کے مطابق کراچی میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ کوئی کام نہیں ہوتا، حالانکہ شاہراہِ بھٹو کی تعمیر اس کی ایک بڑی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اس منصوبے کا آغاز ہوا تو کہا گیا کہ یہ ممکن ہی نہیں، لیکن آج شاہراہِ بھٹو پر دن رات گاڑیاں رواں دواں ہیں اور اس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ابھی بھی ترقیاتی کام جاری ہیں وہاں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ہر شخص نے انجینئر ہی بننا ہے تو پھر جامعات کو بند کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی جو ٹیکس وصول کر رہی ہے وہ مکمل طور پر قانون کے مطابق ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!