مہاجر کلچر ڈے اتحاد، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کا روشن پیغام ہے، گورنر سندھ
مہاجر برادری نے قیامِ پاکستان اور ملکی استحکام میں تاریخی اور لازوال کردار ادا کیا
Webdesk
|
24 Dec 2025
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہاجر کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہاجر کلچر ڈے اتحاد، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کا روشن پیغام ہے۔
ہم سب پاکستان کے پرچم تلے ایک ہیں۔ تمام رنگوں کو ایک گلدستے میں پرو دینا قومی یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے۔ اتحاد و ہم آہنگی ہی پاکستان کی اصل طاقت اور کامیابی کی بنیاد ہے۔
مہاجر برادری نے قیامِ پاکستان اور ملکی استحکام میں تاریخی اور لازوال کردار ادا کیا۔ تعلیمی اداروں، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادب اور فنونِ لطیفہ سمیت ہر شعبے میں مہاجر کمیونٹی نے نمایاں خدمات انجام دیں۔
Comments
0 comment