کراچی میں کل بارش کا امکان
29 اور 30 ستمبر کو عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی بارش متوقع ہے

ویب ڈیسک
|
29 Sep 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق 30 ستمبر کو شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 اور 30 ستمبر کو عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی بارش کی توقع ہے۔
ادھر صوبے کے بیشتر علاقے گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اتوار کو سمندری ہوائیں بند ہونے اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں درجہ حرارت 2.1 ڈگری اضافے کے بعد 37.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔ا
Comments
0 comment