چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

پیل کا مقصد ان کی تعیناتی کو قانونی ثابت کرنا ہے
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے یہ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وہ تمام قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اپیل کا مقصد ان کی قانونی تعیناتی کو ثابت کرنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ کو پہلے 24 مئی 2023 کو ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا اور اس کے اگلے روز یعنی 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعیناتی دی گئی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آج ایک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!