چاچا لاہور نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، آواز اٹھانا ہر پاکستانی کا حق ہے

چاچا لاہور نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، آواز اٹھانا ہر پاکستانی کا حق ہے

عدالتی فیصلے کے بعد وکلا کے ہمراہ میڈیا کو انٹرویو
چاچا لاہور نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، آواز اٹھانا ہر پاکستانی کا حق ہے

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

لاہور میں بارش کے بعد ریاستی اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ ساجد نواز عرف چاچا لاہور نے خاموشی توڑ دی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے بیٹے کی جانب سے دائر بازیابی کی درخواست پر سماعت کی تو پولیس نے چاچا لاہور کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔

جج نے ساجد نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپنے وکلا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ساجد نواز نے کہا کہ میں نے مریم نواز کے خلاف تو کچھ بولا ہی نہیں تھا تاہم میری باتوں کا ریاست نے خیر مقدم کیا اور ویسا کچھ نہیں ہوا جو تاثر دیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آواز اٹھانا ہر پاکستانی کا حق ہے اور ہمیں آئین اس بات کی اجازت بھی دیتا ہے مگر جذبات میں آکر کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا رویہ ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر تھا اور صوبے کا مستقبل اب روشن نظر آرہا ہے۔

ساجد نواز نے کمپنی کی جانب سے ملازمت پر ہٹائے جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کوئی کتنا ہی بڑا طاقتور کیوں نہ ہو اسے مر کر اللہ کو جواب دینا اور اسکے سامنے پیش ہونا ہے۔

چاچا لاہور نے یہ بھی بتایا کہ وہ کسی پارٹی کے سپورٹر نہیں اور نیوٹرل انسان ہیں حتی کہ انہوں نے الیکشن 2024 میں ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!