بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہوگا
بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی کی قیمتوں کا بم گرا دیا۔ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

 بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اٖضافہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہوگا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

دوسری جانب ترجمان ائیسکو کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود 1344 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فیڈرز ٹرانسفارمرز اور انفرادی شکایات میں اضافہ کمپلینٹ سٹاف فالٹز کو بروقت کلیر کر کے بجلی بحالی کے  لئے مکمل طور پر الرٹ ہیں ۔

فیلڈ دفاتر کو اضافی میٹرز ٹرانسفارمرز کیبلز اور ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ھے ۔صارفین کمپلنٹ پر آنے والے ائیسکو کے کمپلینٹ سٹاف سے تعاون کریں ۔ موجودہ ہیٹ ویوو کے پیش نظر تمام منظور شدہ ترقیاتی اور مینٹننس شٹ ڈاؤن منسوخ ہے۔شکایات کے ازالے کے لئے کمپلنٹ دفتر پلپ لائن نمبر 118 ایس ایم نمبر 8118 مکمل فعال ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!