27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے دو سینیٹر کا پارٹی سے رابطہ منقطع

27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے دو سینیٹر کا پارٹی سے رابطہ منقطع

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے
27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے دو سینیٹر کا پارٹی سے رابطہ منقطع

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2025

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت کو جو دو ووٹ درکار ہیں تو ان دونوں کی مدد سے نمبر گیم پورا کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر فیصل سلیم کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ اس سے قبل ابڑو نے عمران خان کی ہدایت پر قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل سلیم الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت تشویشناک اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے جبکہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ بھی شمار نہیں ہوگا۔

حکومت کو آئینی ترمیم منظور کروانے کیلیے 64 ووٹوں کی ضرورت ہے اور ایسی صورت میں دو ووٹ کم ہونے کے بعد 62 ووٹ حکومت کے پاس ہیں۔ اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی کے سینیٹرز بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اُدھر حکومت نے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں سرپرائز ملے گا۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!