ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد شوہر سے طلاق لے لی

ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد شوہر سے طلاق لے لی

ایشوریہ رجنی کانت دو برس سے اپنے شوہر سے الگ زندگی بسر کررہی تھیں
ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد شوہر سے طلاق لے لی

Webdesk

|

9 Apr 2024

 چنئی: بھارتی کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ نے شادی کے 18 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار اور فلم پروڈیوسر دھنوش اور ایشوریہ نے باضابطہ طلاق لینے کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایشوریہ رجنی کانت دو برس سے اپنے شوہر سے الگ زندگی بسر کررہی تھیں اور دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا انتخاب کیا ہے۔

دھنوش اور ایشوریہ دو بیٹیوں یاترا اور لنگا کے والدین ہیں اور چنئی فیملی کورٹ میں جلد ان کے کیس کی سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!