ایشا دیول نے ہجوم میں کھڑے شخص کو باہر نکال کر تھپڑ کیوں مارا؟
Webdesk
|
16 Sep 2024
ممبئی : بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں نامناسب طریقے سے چھونے پر ہجوم میں کھڑے شخص کو تھپڑ مار چکی ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے ایک ٹی وی شو کے دوران ایشا دیول نے ماضی کا ایک قصہ سنایا اور بتایا کہ 2005 میں پونے میں فلم' دس' کے پریمیئر کی تقریب میں شریک تھی کہ اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں ایک شخص نے بھیڑ سے قریب آکر مجھے نامناسب انداز میں چھوا ۔
جس کے جواب میں میں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے ہجوم سے پہلے باہر کھینچا اور پھر اسے تھپڑ دے مارا۔ایشا دیول کا کہنا تھا اگرچہ میں جذباتی نہیں ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کام کرے جو میری برداشت سے باہر ہو تو میں کنٹرول کھو دیتی ہوں۔
بالی وڈ اداکارہ نے اپنی گفتگو میں خواتین کو جنسی ہراسگی کے حوالے سے آواز اٹھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ' ایک عورت کو ایسے حالات میں ردعمل کا اظہار ضرور کرنا چاہیے۔
صرف اس لیے کہ مرد عورت کے مقابلے جسمانی طور پر زیادہ مضبوط ہیں، وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے، میرا ماننا تو یہ ہے کہ خواتین جذباتی طور پر مردوں کے مقابلے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔
Comments
0 comment