وینا ملک کا مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

وینا ملک کا مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بگ باس کے دوران 56 کیمرے اندر اور باہر ہر وقت سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں
وینا ملک کا مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

Webdesk

|

1 Nov 2024

پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

وینا ملک حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس میں بات کرتے ہوئے اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر، بھارت میں بگ باس شو کا تجربہ، اور دوسری شادی کے امکانات پر بھی بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بگ باس کے دوران 56 کیمرے اندر اور باہر ہر وقت سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس شو کے بعد انہیں کئی دھمکیاں بھی ملیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے شو کے بعد ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے ان کے کام سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ان کے ساتھ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مفتی قوی نے ایک بار انہیں کہا کہ "آپ کا حسن و جمال ہے"، جس پر وینا نے حیرت سے پوچھا کہ "آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا؟"

اداکارہ کہنا تھا کہ مفتی قوی ہمیشہ اداکاراوں کی خفیہ نگرانی میں مصروف رہتے ہیں اور ہر کسی کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!