وسیم اکرم اور سنجے دت کی دس سال بعد خوشگوار ملاقات

وسیم اکرم اور سنجے دت کی دس سال بعد خوشگوار ملاقات

سوئنگ کے سلطان اور کھل نائیک گرم جوشی سے ملے
وسیم اکرم اور سنجے دت کی دس سال بعد خوشگوار ملاقات

Webdesk

|

2 Feb 2024

 

 ایکس پر سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم  اور بھارتی فلم انڈسٹری ( بالی ووڈ ) کے معروف اداکار سنجے دت کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران بھارتی اداکار نے سلطان آف سوئنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں ایک دہائی بعد ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سنجے دت کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کھل نائیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم اور سنجے دت کے درمیان ملاقات دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہوئی جہاں بالی ووڈ کے مشہور اداکار نے پاکستان کے سابق کپتان اور اب تک کے سب سے بڑے بائیں ہاتھ کے تیز فاسٹ باؤلر کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ وسیم بھائی کے ساتھ یہاں ہونا اعزاز کی بات ہے، وہ میرے بھائی ہیں اور میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں، وہ ان عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!