ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر کو معاف کیوں کردیا؟

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر کو معاف کیوں کردیا؟

ٹک ٹاکر نے خود ہی وجہ بھی بتادی
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر کو معاف کیوں کردیا؟

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

اغوا کے الزام میں گرفتار ہونے والے حسن زاہد کو ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اچانک معاف کر دیا اور کیس بھی واپس لے لیا۔

عدالت کے باہر جب صحافیوں نے ان سے معافی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ یہ سوال سب کے ذہنوں میں گونجتا رہا کہ آخر وہ شخص جس پر سنگین دھمکیوں اور اغوا کی کوشش کا الزام تھا، اسے کیوں معاف کیا گیا؟

آخرکار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ حسن زاہد کو اس لیے معاف کیا گیا کیونکہ اس کے والدین گھر آکر ان سے باقاعدہ معافی مانگ چکے تھے۔

سامعہ نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر 75 فیصد عوام نے ان کا ساتھ دیا، جبکہ 25 فیصد نے ان پر سخت تنقید کی۔ یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حسن زاہد کی ضمانت منظور کی تھی۔

دوسری جانب یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ٹک ٹاکر نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ڈیل کے بعد اپنے سابق منگیتر کو معاف کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!