ٹک ٹاکر کی انوکھی شادی، صرف پانچ مہمان شریک، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر کی انوکھی شادی، صرف پانچ مہمان شریک، ویڈیو وائرل

کالینا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آخر ایسا کیوں ہوا
ٹک ٹاکر کی انوکھی شادی، صرف پانچ مہمان شریک، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

12 Nov 2024

امریکہ کی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک صارف کالینا میری کی شادی میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، انہوں نے شادی کے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے وائرل کردیا۔

کالینا نے اپنے خوابناک شادی کے دن کے لیے 75 مہمانوں کو ڈیجیٹل دعوت نامے بھیجے تھے اور 25 کو ذاتی طور پر دعوت دی تھی۔ مگر جب شادی کے دن وہ شاندار ہال میں داخل ہوئیں، تو صرف پانچ لوگ ان کی شادی میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر کالینا نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لکھا، "یہ ہمارا داخلہ ہے پانچ لوگ آئے ہیں،یقین نہیں آرہا، اس ویڈیو میں دلہن اور دولہا کو ایک تقریبا خالی ہال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں صرف چند مہمان موجود ہیں۔

کالینا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آخر ایسا کیوں ہوا، "یہ وہ خواب نہیں تھا جسے میں دیکھا کرتی تھی۔"

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!