سلمان خان اور سلیم خان کیخلاف بشنوئی کمیونٹی میدان میں، پتلے نذرِ آتش

سلمان خان اور سلیم خان کیخلاف بشنوئی کمیونٹی میدان میں، پتلے نذرِ آتش

سلیم خان ایسے جھوٹے بیانات دے کر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
سلمان خان اور سلیم خان کیخلاف بشنوئی کمیونٹی میدان میں، پتلے نذرِ آتش

Webdesk

|

28 Oct 2024

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور والد سلیم خان کیخلاف بھارتی شہر جے پور میں بشنوئی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے پتلے نذر آتش کئے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کے بیان کہ سلمان خان بے قصور ہیں، وہ کبھی کسی جانور کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے پر بشنوئی کمیونٹی نے جے پور میں سلمان خان اور سلیم خان کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ان کے پتلے بھی نذرِ آتش کیے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم بشنوئی ہیں اور ہم کسی کو ایسے ہی بدنام نہیں کرتے، آج سے 26سال پہلے جب مقدمہ درج ہوا تو اس وقت ہماری کمیونٹی کے ایم ایل اے سمیت کئی معززین بھی موجود تھے، سلیم خان ایسے جھوٹے بیانات دے کر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

مظاہرین نے کہا کہ سلیم خان کے بیان سے کمیونٹی کو تکلیف پہنچی اور ہم کالے ہرن کے شکار کے اس کیس میں انصاف کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، سڑکوں پر آ کر احتجاج بھی کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!