شوہر کے تشدد کا شکار اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

شوہر کے تشدد کا شکار اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد کی تصدیق
شوہر کے تشدد کا شکار اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس کے گال، ماتھے اور سر پر چوٹیں ہیں جبکہ آُن کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر ماجد کو نامزد کیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے اور اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس سے قبل ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرمین حنا پرویز بٹ نے اداکارہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک اہلکار کو حفاظت پر مامور کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!