ارشد ندیم کے سسر کا داماد کو دودھ دینے والی بھینس دینے کا اعلان

ارشد ندیم کے سسر کا داماد کو دودھ دینے والی بھینس دینے کا اعلان

ارشد ندیم سے جب بیٹی کی شادی ہوئی اُس وقت وہ چھوٹے موٹے کام کرتا تھا، سسر
ارشد ندیم کے سسر کا داماد کو دودھ دینے والی بھینس دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ  ارشد ندیم  گھر واپس پہنچ گئے ہیں، وطن واپسی پر اُن کا آبائی علاقے تک شاندار استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر پورا ملک خوشی سے نہال ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت محنت کرنے والے ایتھلیٹ کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کررہا ہے۔

ارشد ندیم کے سسر محمد نواز نے اپنے داماد کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحفے میں دودھ دینے والی بھینس دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی ارشد ندیم سے اُس وقت ہوئی جب وہ چھوٹے موٹے کام کرتا تھا تاہم اُسے نیزے بازی کا بہت شوق تھا۔ محمد نواز کے مطابق ارشد ندیم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بڑی جبکہ دونوں بیٹے چھوٹے ہیں اور ان بیٹی پہلی جبکہ دوسرے نے اب اسکول جانا شروع کیا اور تیسرا بہت چھوٹا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!