پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اداکارہ کا خوفناک انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اداکارہ کا خوفناک انکشاف

اریج چوہدری ہے مطابق اب منشیات پارٹیاں عام ہوگئیں ہیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اداکارہ کا خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک

|

29 Oct 2024

اداکارہ اریج چوہدری نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران انڈسٹری پارٹیوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں منشیات کا کلچر کافی عام ہوگیا ہے اور تمام ہی اداکار خود کو فٹ رکھنے کی غلط فہمی کے ساتھ اس کا استعمال کررہے ہیں۔

اپنے تجربات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے خود ایسی پارٹیوں میں شرکت کی جہاں منشیات کا بہت زیادہ استعمال ہوا، مگر چونکہ میں نے حصہ نہیں لیا تو مجھے لوگوں کی ناپسندیدگی کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پارٹیز میں ،میں دباؤ محسوس کرتی ہوں کیونکہ لوگوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ جو لوگ منشیات کے استعمال سے پرہیز کرتے ہیں وہ ناپسندیدہ ہیں‘‘۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!