پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف میڈیسن میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف میڈیسن میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ڈاکٹر سنان قادر نے بیشکیک انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کرغزستان سے ڈاکٹر آف میڈیسن میں گولڈ میڈل حاصل کیا
پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف میڈیسن میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے ہونہار نوجوان ڈاکٹر سنان قادر نے بیشکیک انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کرغزستان سے ڈاکٹر آف میڈیسن میں گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام  فخر سے بلند کرد دیا۔

ضلع مہمند تحصیل حلیمزائی بابی خیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ہونہار بیٹے سنان عبدالقادر نے انٹرنیشنل  میڈیکل یونیورسٹی، بشکیک سے بطور ڈاکٹر آف میڈیسن جنرل میڈیسن بیچ (2019-2024) کی خصوصیت میں گولڈ میڈلسٹ حاصل کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ 

انہوں نے نیورولوجی، گائنا کالوجی اور نیورو سرجری میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ ان کی کامیابی پر ان کے خاندان والوں اور علاقے کے عوام نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنان کی کامیابی اس پسماندہ علاقے کےلئے باعث فخر ہے اور بلا شبہ ڈاکٹر سنان نے اپنی قابلیت سے پوری یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

اہل خانہ نے کہا کہ سنان قادر نے اپنے ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کیا، مستقبل میں ڈاکٹر سنان اپنے علاقے کے عوام کی بہتر طور پر خدمت کرینگے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!