پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ کا ساتھی فنکارہ وانیہ سے شادی کا اعلان

پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ کا ساتھی فنکارہ وانیہ سے شادی کا اعلان

میں اس ماہ یا اگلے تین مہینوں میں شادی کرسکتا ہوں، زوہاب
پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ کا ساتھی فنکارہ وانیہ سے شادی کا اعلان

Webdesk

|

14 Dec 2023

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں چائلڈ اسٹار کے طور پر ابھرنے والی جوڑی زوہاب اور وانیہ نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

زوہاب خان نے حال ہی میں  پوڈ کاسٹ میں شرکت گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہنیا کا نام بتایا اور بتایا کہ وہ ساتھی فنکارہ وانیہ سے شادی کررہے ہیں۔

زوہاب نے واضح کیا کہ وہ جلد شادی کریں گے۔ ’میں اگلے تین ماہ یا ایک مہینے کے اندر شادی کرسکتا ہوں مگر کیئریئر کی وجہ سے اگلے تین سال بعد شادی کا ارادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کے کچھ اہداف مقرر ہیں، جن کو حاصل کرنے کیلیے تین سال کا وقت رکھا ہے، یہ جس وقت پورے ہوجائیں گے میں بغیر تاخیر کے شادی کرلوں گا‘۔

واضح رہے کہ وانیہ ندیم بھی چائلڈ آرٹسٹ ہے اور اُن کی عمر اس وقت محض بائیس سال ہے۔ زوہاب نے بتایا کہ وانیہ نے بھی شادی پر رضامندی ظاہر کرلی ہے اور وہ تو آج بھی تیار ہے مگر میں نے اُسے کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!