امیتابھ بچن ایشوریا کوکیا سمجھتے ہیں؟ جیا بچن کا اہم انکشاف

امیتابھ بچن ایشوریا کوکیا سمجھتے ہیں؟ جیا بچن کا اہم انکشاف

یاد رہے کہ کئی برس تعلقات میں رہنے کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان 2007 میں شادی ہوئی تھی
امیتابھ بچن ایشوریا کوکیا سمجھتے ہیں؟ جیا بچن کا اہم انکشاف

Webdesk

|

5 Aug 2024

 ممبئی:  بالی وڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہے اسی دوران ایشوریا کی ساس جیا بچن کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سینئر بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن 'کافی ود کرن' پروگرام میں بتاتی ہیں کہ امیتابھ بچن ایشوریا کو شویتا کی طرح اپنی بیٹی سمجھتے ہیں۔

جیا بچن کے مطابق جب بھی امیتابھ ایشوریا کو دیکھتے ہیں تو خوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ وہ اسے بہو نہیں بلکہ اپنی بیٹی خیال کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کے مطابق شویتا کے جانے سے گھر میں بیٹی کی جو کمی ہوئی تھی اسے امیتابھ کی نظر میں ایشوریا نے پورا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ کئی برس تعلقات میں رہنے کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان 2007 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے جو 2011 میں پیدا ہوئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!