کرینہ کپور نے سیاہ جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے

کرینہ کپور نے سیاہ جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے

کرینہ کپور ان تصاویر میں مغربی طرز کا سیاہ نیٹ سے تیار کردہ لباس پہنے نظر آئیں
کرینہ کپور نے سیاہ جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے

Webdesk

|

31 Oct 2024

ممبئی : بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیاہ دلکش جوڑے میں نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

فلم 'ریفیوجی' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل تصاویر میں انکی دلکشی آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے۔

کرینہ کپور ان تصاویر میں مغربی طرز کا سیاہ نیٹ سے تیار کردہ لباس پہنے نظر آئیں جو انکے حسن کو چار چاند لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔اپنے لک کو مزید دلکش بناتے ہوئے کرینہ کپور نے ہیئر سٹائل سادہ اور ایلیگینٹ رکھا اور سلیک جیل بن بنایا۔

کرینہ کپور کے اس قاتلانہ لک کو مزید حسین بنانے والے ان کے کان میں پہنے بندے بھی ثابت ہو رہے ہیں جبکہ انکے پوز بھی سب کے دلوں پر بجلیاں گراتے معلوم ہو رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے کیپشن میں مزاح کا عنصر شامل کرتے ہوئے لکھا کہ 'معاف کیجیے گا! میں یہ بات اب اور نہیں سن سکتی کہ میں کتنی زیادہ دلکش نظر آرہی ہوں'۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کرینہ کپور کے مداح ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!