جھانوی کپور کا تعریف کرنے والوں کو پیسے دینے کا انکشاف

جھانوی کپور کا تعریف کرنے والوں کو پیسے دینے کا انکشاف

جھانوی نے کہا کہ جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں
جھانوی کپور کا تعریف کرنے والوں کو پیسے دینے کا انکشاف

Webdesk

|

28 Jul 2024

چنئی: بھائی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں۔

اداکارہ جھانوی کپور کو پنک ویلا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں بتایا گیا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی باتیں کہہ رہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں۔

جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی تو جھانوی نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی، یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ بہت اچھی پرفارمنس دے رہی ہوں لیکن مجھے پتہ ہے میں اچھا کام کررہی ہوں۔جھانوی نے کہا کہ میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں لیکن میں بہت پراعتماد ہوں۔

جھانوی نے کہا کہ جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں، تو میں اس حوالے سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے پاس اپنی تعریف کروانے کے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!