جھگڑے کے الزام میں معروف گلوکار ایوارڈ تقریب سے گرفتار

جھگڑے کے الزام میں معروف گلوکار ایوارڈ تقریب سے گرفتار

پولیس نے ایوارڈز کی تقریب میں داخل ہوکر ہتکھڑیاں لگا کر گلوکار کو گرفتار کیا
جھگڑے کے الزام میں معروف گلوکار ایوارڈ تقریب سے گرفتار

Webdesk

|

5 Feb 2024

 

امریکی ریاست لاس اینجلس میں عالمی ایوارڈز کی تقریب میں داخل ہوکر پولیس نے معروف امریکی گلوکار کو جھگڑے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار اور سماجی کارکن کلر مائیک کو پولیس نے چار فروری کے روز گریمی ایوارڈز کی تقریب سے ہال میں داخل ہوکر حراست میں لیا اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے گئی۔

پولیس نے ویسے تو گرفتاری کی تصدیق کردی تاہم گلوکار کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا نے کچھ افسران سے بات کرنے کے بعد نام لیے بغیر گرفتاری کی وجہ جھگڑے کو قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلر مائیک کا ارینا میں جھگڑا ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ البتہ گلوکار کے قریبی لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے انتقاما گرفتار کیا گیا۔

جس ایوارڈز کی تقریب سے گلوکار کو گرفتار کیا گیا اُس میں انہوں نے تین کیٹگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!