حملے کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ

حملے کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ

سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔
حملے کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ

Webdesk

|

8 Aug 2024

ویانا : آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کردیئے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔

میوزک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ان کے پاس شیڈول شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔

دوسری جانب آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ جمعرات سے ہفتہ تک ویانا میں ہونے والے تھے جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!