دلجیت دوسانجھ ابوظہبی میں شیخ زید مسجد پہنچ گئے، ویڈیو شیئر کردی

دلجیت دوسانجھ ابوظہبی میں شیخ زید مسجد پہنچ گئے، ویڈیو شیئر کردی

اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ، انہوں نے مسجد کی دلکش خوبصورتی کی تعریف کی
دلجیت دوسانجھ ابوظہبی میں شیخ زید مسجد پہنچ گئے، ویڈیو شیئر کردی

Webdesk

|

10 Nov 2024

ہندوستانی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ابوظہبی میں شیخ زید مسجدکا دورہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نے سیاہ رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے، جبکہ ایک سفید پرنٹ شدہ ہیڈ اسکارف بھی پہنا ہوا ہے۔

اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ، انہوں نے مسجد کی دلکش خوبصورتی کی تعریف کی، اس موقع پر گلوکار نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ فوٹو بنوائیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ دہلی اور جے پور میں پرفارم کر چکے ہیں۔ جے پور میں اپنے کنسرٹ کے دوران، انہوں نے جعلی ٹکٹوں کے معاملے کے بارے میں بات کی، اور متاثر ہونے والوں سے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر کوئی ٹکٹ گھوٹالے سے متاثر ہوا ہے، تو میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔ حکام فی الحال اس کی جانچ کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!