چین اسموکر شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی کیوں چھوڑ دی؟

چین اسموکر شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی کیوں چھوڑ دی؟

ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا۔
چین اسموکر شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی کیوں چھوڑ دی؟

Webdesk

|

4 Nov 2024

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

شاہ رخ نے  دو روز قبل اپنی59ویں سالگرہ منائی ہے ، اس  موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نے بتایا کہ ایک اچھی  خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں  وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں پھولے گا لیکن ابھی بھی سانس پھولنے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے، انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شاہ رخ ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں۔2012 میں شاہ رخ خان کو  آئی پی ایل میچ کے دوران عوامی طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

 بعد ازاں  2017میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے  بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!