3ماہ کیلئے بینائی چلی گئی تھی، اجے دیوگن کا انکشاف

3ماہ کیلئے بینائی چلی گئی تھی، اجے دیوگن کا انکشاف

سلمان خان نے بتایا کہ ایکشن سین میں ایک کردار سے لڑائی کے دوران غلط ٹائمنگ کے باعث لکڑی اجے کی آنکھ میں جالگی تھی
3ماہ کیلئے بینائی چلی گئی تھی، اجے دیوگن کا انکشاف

Webdesk

|

28 Oct 2024

ممبئی : بالی ووڈ ہیرو اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم شوٹنگ کے دوران 3 ماہ کیلئے بینائی سے محروم ہوگیا تھا ۔

حال ہی میں اجے دیوگن ریئلٹی شو بگ باس میں شریک ہوئے جہاں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اپنی ایکشن فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران اجے ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

سلمان خان نے بتایا کہ ایکشن سین میں ایک کردار سے لڑائی کے دوران غلط ٹائمنگ کے باعث لکڑی اجے کی آنکھ میں جالگی تھی جس کی وجہ سے وہ تقریبا 2 سے 3 ماہ کیلیے بینائی کھو بیٹھے تھے۔

سلمان خان نے کہا کہ ایکشن فلم کی شوٹنگ میں ایسا ہوتا رہتا ہے جبکہ آج کل کے اداکاروں کو بہت سی سہولیات مل گئی ہیں جو ماضی میں میسر نہیں تھیں۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ وہ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم سنگھم اگین میں اس قدر بری طرح زخمی ہوئے کہ انہیں آنکھ کی سرجری بھی کروانا پڑی اور وہ کئی دنوں تک تکلیف میں رہے، تاہم اب وہ بہتر ہیں اور جلد فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!